!پیارے بیٹے نائل
خدا تعالی کی اماں میں رہو۔ مغفرت عطا ہو۔
جنت الفردوس میں اپنے پیاروں کے قرب میں اعلیٰ مقام نصیب ہو۔ آمین اللھمہ آمین

♥♥♥♥

ایک ماہ ہجر کا ایسے گذرا ہے 

کرب میں بے حد دلِ حزیں

غم کی لہریں رہ رہ کہ اٹھیں

طوفان اک قیامت خیز  بنیں

آنکھ کو جو لگ گئیں جھڑیاں

دل و ذہن کو جَل تَھل کر گئیں

غم کے سیاہ بادل چھائے مولیٰ

جھکی ہے در پر تیرے یہ جبیں

گھاؤ کاری ہے گہرا ہے بہت

بجز تیرے مرہم حاصل نہیں

بخش سب لغزشیں، تسلی دے

تا صبر و تسکین پائے دلِ حزیں

چَھٹ جائیں غم کے بادل ہے دعا

“رحم کن بر خلق ! ے جانِ آفریں “

آمین یا ارحم الراحمین

والسلام  عاجزہ

حامدہ سنوری